ایک کڑوا سچ

کیا پولیس صرف رشوت لیتی ہے۔۔ ؟

کیا پولیس صرف حرام کھاتی ہے ۔۔؟

پولیس کے بارے میں ہم لوگوں نے بہت کچھ کہے دیتے ہیں کہ پولیس رشوت لیتی ہے 

اور ان کی نوکری بھی بہت بدماشی کی ہے یہ لوگوں کو صرف تنگ کرنے کے لی  بنائی گئی ہےوغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ ؟

لیکن اب ہم کچھ باقی لوگوں کی طرف بھی نظر ڈالتے ہیں کہ ہمارےمعاشرے میں اور کیا کیا۔۔۔۔۔؟ 


  1. چائے کی پتی میں رنگ ملانے والا چائے فروش....؟
  2. 500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر....؟
  3. خالص گوشت کے پیسے وصول کرکہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی....؟
  4. خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا....؟
  5. گاڑی کے اوریجنل سپیئر پارٹس نکال کر دو نمبر لگانے والا مستری....؟
  6. گهر بیٹهـ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والادرجہ چارم کا ملازم....؟
  7. کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار....؟
  8. معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل....؟
  9. دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ....؟
  10. آفیسر کے لیے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی....؟
  11. کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی ....؟
  12. دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار....؟
  13. کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے....؟...
  14. لاکھوں غبن کرکہ دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹھیکدار....؟
  15. ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب....؟
  16. پوری رات دلالی کرکہ فاحشہ کو 30 ہزار میں 5 ہزار دینے والا منحوس دلال....؟
  17. غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم چودهری صاحب....؟
  18. زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کرکہ اپنے بیٹے کو....؟
  19. حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای....؟
  20. اور......
  21. اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی....؟
  22. 10روپے کا ٹیکہ لگا کر 200 کمانے والا ڈاکٹر....؟
  23. ملٹی نیشنل کمپنی کی دوائ کے پیسے لے کر لوکل کمپنی کی دوا دینے والے فارماسسٹ ....؟
  24. اسمبلی حال میں اپنی سیٹ بچانے کے لیے انسانیات کا خون کروانا والے حکمران....؟
اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے ہمارے اس معاشرے میں لیکن آج میرا ایک

 یہ سوال کہ کبھی ہم لوگوں نے اپنی غلطی کو دیکھا ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں 

دوسروں کی غلطی تو نظر آتی لیکن اپنی کیوں نہیں هرایک سمجهتا هے کہ صرف 

پولیس رشوت لیتی ہے کبهی هم نے اپنےضمیر میں جھانک کر سوچا هے که هم خود 

کہاں کھڑے ہیں۔اس ملک اور اپنی آنے والی نسل کے لیے کیا کر رہے۔۔۔۔۔؟؟

ذرا سوچئے.............؟


Share To:

IMRAN KHAN

Post A Comment:

0 comments so far,add yours